گلوکارہ فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم

جمعہ 29 جولائی 2016 20:43

گلوکارہ فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر گلوکارہ کو اپنا نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔فیملی کورٹ کے جج نوید اختر نے فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر سماعت کی تو گلوکارہ کے شوہر نعمان جاوید کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ دعویٰ کے ساتھ نکاح نامہ لف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اعتراض پر نکاح نامہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوہر سے خلع کیلئے دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں گلوکارہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ شوہر کے ساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتیں اس لیے ڈگری جاری کی جائے۔دوسری جانب نعمان جاوید نے اپنی بیوی کے دعویٰ کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بیوی فریحہ کو بسانا چاہتے ہیں ، دعویٰ خارج کیا جائے ۔ فیملی کورٹ نے کارروائی 4ستمبر تک ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 29/07/2016 - 20:43:55

Rlated Stars :