ہالی وڈ فلم ”انفرنو “کا نیا ٹریلر ریلیز

بین فوسٹر اور ٹام ہینکس جیسی سٹار کاسٹ سے سجی فلم 14 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی

پیر 1 اگست 2016 12:33

ہالی وڈ فلم ”انفرنو “کا نیا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اگست۔2016ء) پراسرار دماغی بیماری میں مبتلا پروفیسر کے خطرناک ایڈونچرز، ہالی وڈ فلم انفرنو کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کولمبیا فلمز کے بینر تلے بننے والی ہالی وڈ فلم انفرنو کی کہانی ایک ایسے امریکی پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو بھولنے کی بیماری کا شکار ہے۔ جرائم پیشہ گروہ پروفیسر کی شناخت استعمال کرکے میوزیم میں چوری کرتا ہے اور پولیس پروفیسر کی تلاش میں لگ جاتی ہے۔ بین فوسٹر اور ٹام ہینکس جیسی سٹار کاسٹ سے سجی فلم 14 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/08/2016 - 12:33:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :