شادی کے بعد شوہر نے تعریفیں کرکر کے شیف بنا دیا‘ اداکارہ فضیلہ قاضی

بدھ 3 اگست 2016 13:54

شادی کے بعد شوہر نے تعریفیں کرکر کے شیف بنا دیا‘ اداکارہ فضیلہ قاضی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اگست ۔2016ء) اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ شادی سے قبل مجھے کھانا بنانا نہیں آتا تھا مگر قیصر نظامانی سے شادی کے بعد مجھے کھانا بنانا پڑا اور پھر آہستہ آہستہ میرے شوہر نے میری تعریفیں کر کر کے مجھے شیف بنا دیا ، ہم دونوں میاں بیوی ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے بہترین دوست بھی ہیں اور کسی بھی معاملے میں ایک دوسرے سے مشورہ لازمی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اچھی لگتی ہیں کیونکہ ان میں ایک مکمل اداکارہ چھپی ہوئی ہے اور میں ہمیشہ ان کے ڈراموں کو بڑی توجہ سے دیکھتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں نے دو سالوں کے دوران صرف ایک فلم ” نامعلوم افراد “ دیکھی ہے جس نے مجھے بیحد متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب بچے سمجھدار ہو گئے ہیں اور ٹی وی کے لئے وقت مل جاتا ہے اور اسی وجہ سے آج کل میری متعدد ڈرامہ سیریل آن ائیر ہیں ۔
وقت اشاعت : 03/08/2016 - 13:54:50

Rlated Stars :