ٹاڈا عدالت کے فیصلہ کے بعد فلم ”بلیک فرائیڈے “کی ریلیز کی اجازت

ہفتہ 30 ستمبر 2006 12:46

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2006 ) ممبئی میں 1993ء کے سلسلہ وار بم دھماکوں پر مبنی ہندی فلم ”بلیک فرائیڈے“کوٹاڈا عدالت کی جانب سے اس مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کے بعدریلیز کی جا سکتی ہے۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شہر کی ٹاڈا عدالت کی جانب سے اس مقدمہ کا مکمل فیصلہ سنائے جانے کے بعد فلم ریلیز کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس بی پی سنگھ اور جسٹس التمش کبیر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ٹاڈا عدالت کی جانب سے اس کیس میں خاطیوں کو سزا سنائے جانے کے بعد فلم سینماؤں میں ریلیز کیا جا سکتی ہے ۔

درخواست گزار ملٹی میڈیا لمیٹڈ‘ بمبئی ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے ۔ ہائی کورٹ نے مشتاق موسیٰ ترانی اور دیگر کی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا تھا ۔ ترانی نے اس بنیاد پر فلم کی ریلیز کی مخالفت کی تھی کہ اس سے مقدمہ پر اثر پڑیگا۔ ملزمین میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ‘میمن خاندان کے اراکان ‘ایک اور انڈر ورلڈ سرغنہ ابو سالم اور فلم اسٹار سنجے دت شامل ہیں ترانی کو بھی خاطی قرار دیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 30/09/2006 - 12:46:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :