حکومت کا مستنصر حسین تارڑ کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اگست 2016 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2016ء): پاکستان کے معروف ناول نگار مستنصر حسین تارڑ کو پاکستان حکومت کی جانب سے ملک کے تیسرے بڑے اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 132 افراد کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ہدایتکار و اداکار سرمد کھوسٹ کو بھی پرائڈ آف پرفارمنس ایواڈ دیا جائے گا اس کے علاوہ شوبز اور میوزک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ تقسیم ایوارڈ کی یہ تقریب آئندہ سال 23 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2016 - 13:01:12

Rlated Stars :