ہیل بوائے 2باکس آفس پر سپر ہٹ

بدھ 16 جولائی 2008 11:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 16جولائی 2008ء) فلم ہیل بوائے llدی گولڈن آرمی 35 ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے اس ہفتے باکس آفس پرپہلے نمبر پر ہے جبکہ و ول اسمتھ کی فلم ’ہینکوک‘ 33ملین ڈالر کا بزنس کرنے کے بعد ٹاپ لسٹ میں پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس ہفتے زیادہ شہرت اور بزنس کرنے کے حوالے سے تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ہدایت کار جولیس ورنے کی جرنی ٹو دی سینٹر آف دی ارتھ ہے جس نے اب تک20.5 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

کمپیوٹر اینی میٹڈ سائنس فکشن کامیڈی فلم وال ای،چوتھے نمبر پر رہی اور18 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔پانچویں نمبر پر انجلینا جولی کی جیمس میک ایووئے اور مورگن فری مین کی فلم وانٹڈ ہے جس نے 11 ملین ڈالرز کمائے۔گیٹ اسمارٹ چھٹے نمبرپر،میٹ ڈیوساتویں،کنگ فو پانڈا‘آٹھویں،کٹ کٹریج این امیریکن گرل‘نویں اورانڈیانا جونس اینڈ دی کنگڈم آف دی کرسٹل اسکل دسویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2008 - 11:32:49

Rlated Stars :