طلاق کے بعد امریکی اداکارہ کا بڑا کام

ایمبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی 70 لاکھ ڈالر کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کر دی

ہفتہ 20 اگست 2016 14:20

طلاق کے بعد امریکی اداکارہ کا بڑا کام
لاس اینجلس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست۔2016ء )امریکی اداکارہ ایمبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی 70 لاکھ ڈالر کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کر دی ہے۔ایمبر ہیرڈ نصف رقم امریکن آل لبرٹیز یونین کو دیں گی جو خواتین پر تشدد کے خلاف کام کرتی ہے اور نصف لاس اینجلس کے چلڈرنز ہسپتال کو ادا کریں گی۔ایمبر ہیرڈ کا کہنا تھا کہ وہ ’ان لوگوں کی مدد کرنے کی امید رکھتی ہیں جو اپنا زیادہ دفاع نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

‘خیال رہے کہ ایمبر ہیرڈ جونی ڈیپ پر الزام عائد کیا تھا کہ ڈیپ نے انھیں مارا تھا اور جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔ تاہم جونی ڈیپ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔جونی ڈیپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے یہ الزامات سمجھوتے کو اپنے حق میں کرنے کے لیے عائد کیے گئے تھے۔جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی شادی 18 ماہ قبل ہوئی تھی اور ان کا کوئی بچہ نہیں ہے۔ جبکہ معاشی معاملات کے حوالے سے سمجھوتہ طلاق کا حصہ ہے۔اس سے قبل جونی ڈیپ اور ایمبر ہیرڈ کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ طلاق کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں
وقت اشاعت : 20/08/2016 - 14:20:19

Rlated Stars :