سلمان خان اور ہرشالی ملہوترا کی جوڑی ایک بار پھر ایکشن میں

بدھ 24 اگست 2016 11:43

سلمان خان اور ہرشالی ملہوترا کی جوڑی ایک بار پھر ایکشن میں
ممبئی ۔ 24 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 اگست ۔2016ء) بالی وڈ ادکار سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی منی ہرشالی ملہوترا ایک بار پھر ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اور ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی جوڑی نے فلم ”بجرنگی بھائی جان“ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے اور فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے جب کہ فلم میں دونوں کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا جس کے بعد ایک بار پھر یہ جوڑی جلوے بکھیرنے کو تیار ہے۔

ہدایتکار کبیر خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں سلمان خان اور ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی جوڑی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گی جب کہ ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے سیٹ پرسلمان خان کے ساتھ کی تصاویر پوسٹ کیں ہیں۔
وقت اشاعت : 24/08/2016 - 11:43:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :