فلم ’جانان‘ کی کاسٹ کا مومل شیخ کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار

جمعرات 25 اگست 2016 13:13

فلم ’جانان‘ کی کاسٹ کا مومل شیخ کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست۔2016ء) پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کی پہلی بھارتی فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے اور فلم کے لیے صرف مومل شیخ ہی نہیں بلکہ پوری فلم انڈسٹری پرجوش نظر آرہی ہے۔فلم ’جانان‘ کی کاسٹ آج کل اپنی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہے۔ ایک تقریب میں پوری کاسٹ نے مومل شیخ اور ان کی آئندہ آنے والی فلم کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ فلم جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کی بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم ہے۔ وہ اس سے قبل پاکستان میں کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو شادی کے دن اپنے گھر سے بھاگ جاتی ہے اور ایک ٹرک میں چھپ جاتی ہے جو بعد میں پاکستان جاتا ہے اور اس طرح یہ بھی پاکستان پہنچ جاتی ہے۔آگے کی کہانی اس لڑکی کے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے جسے مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2016 - 13:13:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :