میڈونا اپنی شادی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی ،کرسٹوفر سیکون

بدھ 23 جولائی 2008 12:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23جولائی 2008ء) معروف پاپ گلوکارہ میڈونا کے بھائی کرسٹوفر سیکون نے کہا ہے کہ ان کی بہن اپنی شادی کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گی ۔

(جاری ہے)

امریکی چینل اے بی سے کے پروگرام گڈ مارننگ امریکہ میں اپنی بات چیت میں میڈونا کے بھائی کرسٹوفر سیکون نے اپنی بہن میڈونا کے بیس بال پلیئر روڈریگویز کے ساتھ شادی کی خبروں پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب میڈونا نے دوہزار میں ہدایت کار گائے رچی سے شادی کرلی تھی تو اسکے بعد سے بہت کم ان کا میڈونا سے واسطہ رہا ہے ۔

واضح رہے کہ میڈونا نے دسمبردوہزار میں ہدایت کار گائے رچ سے شادی کی تھی ۔ہدایت کار گائے رچ کی میڈونا سے ملاقات ایک دعوت میں ہوئی تھی اور جب ان کی میڈونا سے شادی ہوئی تھی تو اس وقت گائے رچ کی عمر انتالیس سال اور میڈونا کی اننچاس تھی ۔گائے رچ نے ہالی وڈ میں شہرت اپنی فلم لاک ،اسٹاک اور ٹو اسموکنگ بیرلز اور اسنیچ سے حاصل کی ہے
وقت اشاعت : 23/07/2008 - 12:23:50

Rlated Stars :