ول اسمتھ ہالی ووڈ کے سب سے مہنگے اداکار

جمعرات 24 جولائی 2008 17:06

ملبورن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین24 جولائی2008 ) مشہور اداکارول اسمتھ ہالی وڈ کے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق39سالہ اداکار ول اسمتھ نے پچھلے سال فلم آئی ایم لیجنڈ کیلئے 5 ارب 60 کروڑروپے کا معاوضہ لیا تھا۔ول اسمتھ نے اس طرح جونی ڈیپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ایک فلم کے 72 ملین ڈالرز لئے تھے ۔

(جاری ہے)

اسمتھ کی فلمیں مختلف موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں اور ان تمام فلموں کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔ول اسمتھ وہ پہلے اداکار ہیں جنکی مسلسل 8 فلمیں باکس آفس پر100ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرسکیں اور سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ایڈی مرفی اور مائیک مائیرز 55 ملین ڈالرز معاوضہ لینے کے باعث تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ لیونارڈو ڈی کیپریوپانچویں نمبر پر ہیں۔فلموں میں اداکاری کا معاوضہ لینے کے اعتبار سے بروس ولز چھٹے ،بین اسٹیلر ساتویں،نکولس کیج آٹھویں،کولن فیرل نویں جبکہ آڈم سینڈلر دسویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 24/07/2008 - 17:06:59

Rlated Stars :