بالی ووڈ میوزیکل ڈرامہ فلم ’بینجو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:16

بالی ووڈ میوزیکل ڈرامہ فلم ’بینجو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم ستمبر۔2016ء)بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ اور نرگس فخری کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ بالی ووڈ کی نئی میوزیکل ڈرامہ فلم ’بینجو‘کانیا ڈائیلاگ پروموجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسے غریب نوجوان کے گرد گھومتی ہے جواپنی محنت و لگن کے بل بوتے پر ایک نامور گلوکار بن جاتا ہے۔کریشیکا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں رتیش دیش مکھ اور نرگس فخری مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں دھرمیش یلند اورادیتیا کمار شامل ہیں۔فلم رواں سال 23ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 01/09/2016 - 13:16:27

Rlated Stars :