فریحہ پرویز کو اس کے شوہر نے کس وجہ سے طلاق دی؟ پھر جاناں ملک شادی کر لی؟ اصل کہانی سامنے آگئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:11

فریحہ پرویز کو اس کے شوہر نے کس وجہ سے طلاق دی؟ پھر جاناں ملک شادی کر لی؟ اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) گزشتہ دنوں یہ خبریں آرہی تھیں کہ گلوکار نعمان جاوید اپنی اہلیہ فریحہ پرویز سے تعلقات بہتربنانے کیلئے پرامیدہیں لیکن اب معلوم ہواہے کہ معروف گلوکاراپنی بیوی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی بجائے ان پر بجلی گرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گلوکار نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے میری جاناں ملک سے 10اگست کوملاقات کرائی تھی۔

(جاری ہے)

میں نے یہ شادی والدین کی پسندسے کی ہے اورمیری شادی کی تمام تقریبات لاہورمیں منعقدہوئیں تھیں۔اس شادی میں صرف قریبی رشتہ داروں کومدعوکیاگیا تھا۔فریحہ پرویز سے تعلقات کے بارے میں نعمان نے بتایاکہ میں نے خودکشی کی کوشش کے بعدفریحہ پرویز سے تعلقات بہتربنانے کیلئے بہت کوششیں کیں لیکن وہ میری کوئی بات سننے کوتیارنہ تھی۔واضح رہے کہ فریحہ پرویز نے نعمان جاویدسے طلاق لینے کے لیے عدالت میں درخواست دائرکررکھی ہے لیکن ابھی تک اس کافیصلہ نہیں ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 13:11:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :