خود کشی کرنیوالی اداکارہ نشاء ملک کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ” بیسٹ آف لک “ عید الاضحی پر ریلیز ہو گی

پیر 5 ستمبر 2016 13:29

خود کشی کرنیوالی اداکارہ نشاء ملک کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ” بیسٹ آف لک “ عید الاضحی پر ریلیز ہو گی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 ستمبر۔2016ء ) خود کشی کرنے والی اداکارہ نشاء ملک کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ” بیسٹ آف لک “ عید الاضحی پر ریلیز ہو گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نشاء ملک نے موت سے پہلے اپنی زندگی کی پہلی فلم ” بیسٹ آف لک “ کی تمام شوٹنگ مکمل کروا دی تھی جس کے بعد فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری تھا کہ اچانک نشاء ملک نے خود کشی کر لی ۔

اب ان کی پہلی اور آخری فلم عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ فلم کے ہدایتکار اے حفیظ ہیں ۔ واضح رہے کہ اداکارہ نشاء ملک اپنی دوسری فلم ” عالم “ کا بھی 70فیصد کام مکمل کروا چکی تھیں جس میں وہ اداکار خرم ملک کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کر رہی تھیں ۔اب ہدایتکار نسیم حسین اپنی فلم کا سکرپٹ تبدیل کرنے پرغور کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 05/09/2016 - 13:29:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :