کلچر ل جرنلسٹس فاؤ نڈیشن کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمس راشد محمود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 9 ستمبر 2016 14:39

کلچر ل جرنلسٹس فاؤ نڈیشن کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمس راشد محمود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) کلچرل جرنلسٹس فاؤ نڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام الحمراء ہال میں پرائڈ آف پرفارمس ملنے کی خوشی میں معروف اداکار راشد محمود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سینئر اداکا ر راشد محمود کی شوبز میں خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔انہوں نے اپنی زندگی شوبز کیلئے وقف کردی ۔

(جاری ہے)

حکومت نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے پر ائڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر اداکار عرفان کھوسٹ ،ہدایتکار سید نور،مسعود اختر ،پرویز کلیم ،شفقت چیمہ ،کلچرل جر نلسٹس کے صدر طاہر بخاری ،جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری ،اے آر گل ،بابا نجمی ،صغریٰ صدف ،سیاسی رہنما سہیل ضیاء بٹ ،جی ایم پی ٹی وی بشارت خان ،ڈائریکٹر الحمراکپٹن (ر) عطاء اللہ خان ،طاہر انجم سمیت شوبز سے وابستہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے مزید کہا راشد محمود پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہے ۔موجودہ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے راشد محمود کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے پرائڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا ۔
وقت اشاعت : 09/09/2016 - 14:39:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :