ولگر گانے خوشی سے نہیں مجبوری اور خوف کیوجہ سے گانے گانے پڑتے ہیں ‘ نصیبو لعل

جمعرات 31 جولائی 2008 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31جولائی 2008ء ) گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ میں فلموں میں ولگر گانے خوشی سے نہیں گاتی بلکہ مجبوری اور خوف کی وجہ سے مجھے یہ گانے گانے پڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک جریدے کے مطابق گلوکارہ نے کہا کہ میں بھی ایک عورت ہوں او رمجھے معلوم ہے کہ جو گانے گاتی ہوں انکو پسند نہیں کیا جاتا لیکن کیا کروں میں نے بھی تو اپنے گھر کا چولہا جلانا ہے لیکن میں یہ بات بھی کہتی ہوں کہ ولگر گیت کی زندگی ایک یا دو ماہ سے زیادہ نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر مجھے زبردستی اپنی فلم کیلئے گانے پر مجبور کرتے ہیں اورمیں پہلی بھی کہہ چکی ہوں کہ میں ولگر گیت نہیں گاؤں گی لیکن میری مرضی ان گیتوں میں شامل نہیں ہوتی ۔

وقت اشاعت : 31/07/2008 - 11:49:08

Rlated Stars :