اداکارہ ممتا کلکرنی نے منشیات اسمگلنگ کے الزامات مسترد کردیئے

پیر 12 ستمبر 2016 12:20

اداکارہ ممتا کلکرنی نے منشیات اسمگلنگ کے الزامات مسترد کردیئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) ماضی کی مشہور اداکارہ ممتا کلکرنی نے بھارتی پولیس کی جانب سے 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ کی نامی گرامی اداکارہ ممتا کلکرنی پرشوہر کیساتھ مل کر انڈر ورلڈ کیلئے کام کرنے اور 2 ہزار کروڑ سے زائد کی منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ کی گرفتاری کیلئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ نے ویڈیو بیان میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی نے بھارتی میڈیا کیلئے ویڈیوبیان جاری کیا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں معصوم اور بے گناہ ہوں اور میں 20 سال سے روحانیت کی دنیا سے جڑی ہوئی ہوں لہذا اپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر دلبرداشتہ ہوں جب کہ مجھے پھنسانے کیلئے امریکی ڈرگز انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن اور ممبئی پولیس نے مل کرسازش تیار کی جس کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور ریاستی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ منشیات کیس میں زبردستی گھسیٹنے پر مہاراشٹرا پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے سولہ پور کی فیکٹری سے دو ٹن سے زائد 2200 کروڑ روپے (22 ارب) مالیت کی منشیات برآمد کی تھی جس کے تانے بانے اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر اور بین الاقوامی اسمگلر وکی گوسوامی سے جوڑے جارہے تھے۔
وقت اشاعت : 12/09/2016 - 12:20:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :