بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ،میں فلموں کے پیچھے نہیں بھاگتی،نرگس فخری

پیر 12 ستمبر 2016 14:07

بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ،میں فلموں کے پیچھے نہیں بھاگتی،نرگس فخری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ خوبرو اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ’چاہے بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ،میں فلموں کے پیچھے نہیں بھاگتی بلکہ مجھے میری قابلیت کی بنیاد پر کام مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی امریکی نڑاد اداکارہ نرگس فخری کو اس فلم انڈسٹری میں قدم رکھے مشکل سے چند سال ہی ہوئے ہیں لیکن ان کا اعتماد ساتویں آسمان پر ہے۔

(جاری ہے)

اور یہی وجہ ہیکہ وہ ان دنوں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کافی سرگرم نظر آ رہی ہیں۔رواں سال ’ہاوٴس فل تھری‘ جیسی ہٹ فلم کے بعد نرگس جلد ہی اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ فلم ’بینجو‘ میں نظر آئیں گی۔اس فلم میں وہ نیو یارک میں رہنے والی ایک ڈی جے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔نرگس فخری کا کہنا ہے کہ ’بینجو کی کہانی ناظرین کو ضرور پسند آئیگی۔رتیش دیش مکھ کے ساتھ کام کرنا بھی ایک شاندار تجربہ رہا۔خوبرواداکارہ کے مطابق بالی وڈ کی فلموں میں نغمے اور رقص کافی اہمیت کے حامل ہیں،اس کے باوجود یہاں بہت سنجیدہ اور انٹینس فلمیں بن رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/09/2016 - 14:07:18

Rlated Stars :