رشی کپور اور رندھیر کپور کی صحافیوں سے ہاتھا پائی، سوشل میڈیا صارفین برہم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 ستمبر 2016 13:02

رشی کپور اور رندھیر کپور کی صحافیوں سے ہاتھا پائی، سوشل میڈیا صارفین برہم

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر 2016ء) : بالی وڈ اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے گھر پر گنیش وسرجن کی تقریب ہوئی اور ایونٹ کی کوریج کے لیے متعدد صحافی اور کیمرہ مین بھی ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے ۔ صورتحال تب خراب ہوئی جب رشی کپور اور ان کے بھائی رندھیر کپور نے صحافیوں اور کیمرہ مین کو تھپڑ مارے اور یہی نہیں بلکہ ایک صحافی کو دھکا دے کر گرا بھی دیا۔

(جاری ہے)

اس تمام تر صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر بالی وڈ اداکاروں کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ خیال رہے کہ رشی کپور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر و بیشتر ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن صحافیوں کے ساتھ اس قسم کے سلوک کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی ان پر خاصے برہم دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

وقت اشاعت : 16/09/2016 - 13:02:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :