ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، اداکارہ سروین چاؤلہ

پیر 19 ستمبر 2016 12:37

ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، اداکارہ سروین چاؤلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) بھارتی اداکارہ سروین چاوٴلہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کام حاصل کرنے پر ہدایت کار کے ساتھ رات گزارنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم میں نے اسے مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب چھوڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ سروین چاوٴلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی جس کے لیے میں نے حامی بھر لی تھی۔

اْن کا کہنا تھا کہ ہدایت کار کے قریبی دوست نے فلم میں کام دینے کے بدلے کچھ شرائط رکھیں جن میں رات ساتھ گزارنے اور فلم کی شوٹنگ تک ہدایت کار کے ساتھ سونے کی شرط رکھی گئی تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے ہدایت کار کی شرائط ماننے سے فوری طور پر انکار کرتے ہوئے شرائط مسترد کردیں تو مجھے فلم اور جہاں رہائش پذیر تھی اْس گھر سے آدھی رات کو بے دخل کردیا گیا“۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے اداکاراوٴں کے ساتھ اس قسم کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کرنے والی اداکار اور اداکاوٴں کو بہت تلخ مصائب جھیلنے پڑتے ہیں جس کے بعد وہ کوئی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ماضی میں بھی بالی ووڈ اداکاروٴں کی جانب سے اس قسم کے تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے ،ہندو مت چھوڑ نے والی اداکارہ نے فلم نگری میں کام ملنے کے لیے کی جانے والی پیش کش سے پردہ اٹھادیا ہے۔واضح رہے کہ سروین چاوٴلہ نے رواں سال جون میں ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت مذہب اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 19/09/2016 - 12:37:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :