گائے رچی فلم ”راک این رولا‘ کے مرکزی کردار مشہور راک اسٹار پیٹ ڈھورتی سے متاثر

اتوار 3 اگست 2008 12:29

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03 اگست2008 ) ہدایتکار گائے رچی نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’راک این رولا‘کا مرکزی کردار مشہور راک اسٹار پیٹ ڈھورتی سے متاثر ہے۔اس فلم میں ٹوبے کیبل ،جونی اسٹوری نام کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ڈھورتی کی طرح لندن کی گلیوں میں آوارہ گردی کرتا پھرتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رچی نے کہا کہ کیبل کا یہ کردار بے بی شیمبلز نامی بینڈ کے فرنٹ مین یعنی ڈھورتی کی زندگی کی کہانی سے ماخوذہے،ان کی بے ترتیب زندگی،نشے کی عادت ،عدالت کے چکراور سپر ماڈل کیٹ موس کے ساتھ محبت کی کہانی کی وجہ سے ان کی زندگی کے ہر باب کی میڈیا میں کوریج، یہ سب اس کردار میں دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی لکھنے سے قبل ان کے ذہن میں پیٹ ڈھورتی تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کسی ایسے شخص کو ضرور پسند کرتے ہیں جو گر کر سنبھل جائے اور تقریباً یہی کچھ پیٹ ڈھورتی کی کہانی میں ہوا،لوگ اس کی کہانی جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے وہ زندگی کی جانب واپس لوٹے۔ رچی کی نئی آنے والی یہ فلم ’راک این رولا‘ستمبر میں ریلیز ہوگی ۔
وقت اشاعت : 03/08/2008 - 12:29:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :