گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر احمد بٹ پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانے میں درخواست دیدی

احمد بٹ مسلح ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہوا ،ملازمین پر تشدد کیا ،لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گیا‘ موقف

جمعہ 23 ستمبر 2016 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء ) گلوکارہ حمیراارشد نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا سابق شوہر احمد بٹ اپنے ساتھیوں سمیت مسلح ہو کر غازی روڈ پر واقع میرے گھر میں داخل ہوا ،میرے گھر کے ملازمین پر تشدد کیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ احمد بٹ لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گیا۔ احمد بٹ کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے ۔

وقت اشاعت : 23/09/2016 - 19:20:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :