بھارتی فلمیں ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہیں ‘جان ابراہم

پیر 2 اکتوبر 2006 13:12

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) داکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ بھارتی فلمیں ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہیں ۔ ایک پروگریسو فلم دس اوسط درجے کی فلموں سے ہوتی ہیں اور ہم بہت مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ فلم ساز بھی میرے اس خیال سے اتفاق کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جان ابراہم نے کہا کہ ایک سال قبل تک لوگ میرے فلموں کے انتخاب پر ہنستے تھے لیکن آج وہی لوگ کہتے ہیں کہ تم صحیح تھے ۔

جان ابراہم کا کہنا ہے کہ فلم ”رنگ دے بسنتی “ جیسی فلمیں بننے سے ایسے لگتا ہے کہ بالی وڈ صحیح سمت میں بڑھ رہا ہے ۔ایسی فلمیں ہمارے لئے قابل فخر ہیں جو پوری دنیا میں بالی وڈ کی نمائندگی کرتی ہیں نئے دور کے فلمساز عالمی سینما میں مقابلہ کرنے کے قابل ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/10/2006 - 13:12:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :