وفاقی تفتیش کاروں سے ہیتھ لیجر کی موت سے متعلق کوئی بات نہیں کرونگی ، میری کیٹ آلسن

بدھ 6 اگست 2008 12:21

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔6اگست 2008ء) اٹھائیس سالہ آسٹریلوی اداکار ہیتھ لیجر کی موت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میری کیٹ آلسن نے کہا ہے کہ وہ اب وفاقی تفتیش کاروں سے ہیتھ لیجر کی موت سے متعلق کوئی بات نہیں کریں گی جب تک کہ انہیں چالان سے نجات نہیں مل جاتی۔عدالتی ذرائع کے مطابق آلسن ہیتھ لیجر کے قریبی دوستوں میں سے تھیں اورانہوں نے ہی سب سے پہلے ہیتھ لیجر کو نشے کی زیادتی سے حادثاتی طور پر مردہ حالت میں دیکھا تھا۔

ٹیلی ویژن کی مشہور سیریز ’فل ہاوٴس ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی آلسن کے پرائیویٹ باڈی گارڈز کو بھی عدالت نے طلب کرلیا ہے جولیجر کی موت کے فوراً بعد ایمرجنسی سروسز کے ورکرز کے ساتھ ہیتھ کے اپارٹمنٹ میں پہنچے تھے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق امریکی انسداد منشیات کی انتظامیہ لیجر کی موت کا باعث بننے والی منشیات اور دوا وٴں پر تحقیق کررہی ہے اور انہوں نے آلسن سے تحقیق کے سلسلے میں دو مرتبہ تفتیشی انٹرویو کے لئے کہا گیا مگر وہ اس کے لئے نہیں پہنچ سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس وجہ سے تفتیش کاروں نے آلسن کے وکیل اور عدالتی حکام سے اپیل کی۔آلسن کے وکیل مائیکل ملر نے کہاکہ آلسن کی درخواست پر ہم نے ہیتھ لیجر کی موت سے متعلقہ تمام معلومات اور اسباب جو وہ جانتی تھیں مہیا کردیں ہیں۔ملر کا کہنا ہے کہ آلسن کا لیجر کے گھر سے بر آمد ہونے والی نشہ آور ادویات سے کوئی تعلق نہیں حتی کہ وہ یہ بھی نہیں جانتیں کہ یہ نشہ آور ادویات انہوں نے کہاں سے حاصل کیں۔

لیجر کو دو ہزار پانچ میں فلم ’بروک بیک ماوٴنٹین ‘میں کاوٴبوائے کا کردار کرنے پر آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔پچھلے ماہ ریلیز ہونے والی ’بیٹ مین ‘ فلم کے سیکوئل ’دی ڈارک نائٹ ‘میں جوکربننا ان کی زندگی کا آخری کردار تھاجس میں ان کی شاندار اداکاری پر دو ہزار نو کے آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیے جانے کی امید کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2008 - 12:21:46

Rlated Stars :