گلوکارہ شازیہ منظورنے نوحوں پرمبنی نیاآڈیوالبم ریکارڈکرادیا

آڈیو البم میں چند پرانے نوحے دوبارہ ریکارڈ کیے گئے جبکہ نئے نوحے اختر حسن اختر نے تحریر کیے ہیں

پیر 26 ستمبر 2016 12:40

گلوکارہ شازیہ منظورنے نوحوں پرمبنی نیاآڈیوالبم ریکارڈکرادیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) گلوکارہ شازیہ منظورنے نوحوں پرمبنی نیا آڈیو البم ریکارڈ کرا دیا جس میں چند پرانے نوحے دوبارہ ریکارڈ کیے گئے ، جبکہ نئے نوحے اختر حسن اختر نے تحریرکیے ہیں ۔ ان کی دھن چھکو لہری اور سہیل عباس نے ترتیب دی ہے ۔

(جاری ہے)

البم کی ریلیز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جسے آئندہ چند روزمیں ریلیز کر دیا جائے گا ۔

شازیہ منظور نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے علیل ہوں جس کی وجہ سے میری فنی سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں ۔ اب محرم الحرام کے بعد فلموں کے گیتوں کی ریکارڈنگ شروع کروں گی ۔ میں پاکستان کے علاوہ بھارتی پنجابی فلموں کے نغمات بھی ریکارڈ کرا رہی ہوں جن کے ٹریک ممبئی سے بن کرآئے ہیں اورریکارڈنگ لاہور میں ہوگی ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 12:40:01

Rlated Stars :