کوئی آسمان سے نہیں اترا ، یہاں ہر کسی نہ کسی فرد نے زندگی میں چھوٹی موٹی کرپشن ضرور کی ہے ‘ گلوکار علی حیدر

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:03

کوئی آسمان سے نہیں اترا ، یہاں ہر کسی نہ کسی فرد نے زندگی میں چھوٹی موٹی کرپشن ضرور کی ہے ‘ گلوکار علی حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 ستمبر۔2016ء ) گلوکار علی حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگ پیسہ بنا چکے ہیں یہاں پر کوئی بھی کلین مین نہیں ،ہر کسی نہ کسی فرد نے کبھی زندگی میں ضرور چھوٹی موٹی کرپشن کی ہوگی کیونکہ یہاں کوئی آسمان سے نہیں اترا ۔ا یک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم بہت سی چیزوں میں تاخیر کرچکے ہیں اور ب وقت ہے کہ ہم ایک قوم بن کر اپنے ملک کی خدمت کریں ۔

(جاری ہے)

تمام سیاستدانوں کو مثبت روایہ اختیار کرنا چاہیے اس سے بہت سار ے مسائل حل ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے ہمارے ملک کے بے شمار لوگ عوام کا پیسہ اپنی جیبوں میں ٹھوس چکے ہیں اورایسے کرپٹ لوگوں کے پیٹ سے پیسہ نکالنا چاہیے جو قوم کی امانت ہے ۔ علی حیدر نے کہا کہ اگر کسی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو فلمسٹار میرا کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا جبکہ سجا د علی میرے فیورٹ گلوکار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے گائے ہوئے گانوں میں پرانے جینز اور گٹار بہت پسند ہے ۔ ایک اورسوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طور عمران خان کا مداح ہوں ۔
وقت اشاعت : 29/09/2016 - 13:03:19

Rlated Stars :