شفقت امانت کا کنسرٹ رکوانے کیلئے انتہا پسندوں کا مقامی پولیس کا خط

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:18

شفقت امانت کا کنسرٹ رکوانے کیلئے انتہا پسندوں کا مقامی پولیس کا خط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء) بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر پہنچ گئی انتہا پسندوں نے فنکاروں کو بھی نا بخشا پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا بنگلور میں 30 ستمبر کو ہونے والا کنسرٹ خطرے میں پڑ گیا۔ انتہا پسندوں نے کنسرٹ منسوخ کرانے کیلیے پولیس کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فن اور فنکار کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر بھارت کو کون سمجھائے جہاں گنگا الٹی بہتی ہے ،مودی حکومت نے انتہا پسند ہندووٴں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے بنگلور میں ہندو انتہا پسندوں نے مقامی پولیس کو خط لکھ دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا کنسرٹ منسوخ کیا جائے۔

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ہندو انتہاپسندوں کا نارواسلوک کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی پاکستانی گلوکار بھارت میں انتہا پسند ہندووں کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں استاد غلام علی ، راحت فتح علی خان ، فواد خان سمیت متعدد فنکار بھارت میں انتہاپسند ہندووں کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں جس پر مودی حکومت نے چپ سادھ رکھی ہے اور دنیا کو بتایا جاتا ہے بھارت میں سب اچھا ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2016 - 13:18:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :