سارہ خان اورنورحسن کی تصاویرسوشل میڈیا پرچھا گئیں

جمعرات 29 ستمبر 2016 13:34

سارہ خان اورنورحسن کی تصاویرسوشل میڈیا پرچھا گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء)بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو کون نہیں جانتا ،بھارت کے مقبول ترین ڈرامے ‘بِدائی’کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر قبضہ جمانے والی سارہ اب پاکستان میں اپنی اداکاری کا جادو جگائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی نجی چینل کے ڈرامے’یہ کیسی محبت ہے’میں سارہ خان اور پاکستان کے مشہور اداکار نور حسن ایک ساتھ نظر آئیں گے۔شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بن گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 13:34:52

Rlated Stars :