فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ اداکارہ سعدیہ امام

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:36

فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ اداکارہ سعدیہ امام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اکتوبر۔2016ء )اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،صرف خود کو ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل گھروالوں کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی پابندی تھی اور اب میرے شوہر بھی نہیں چاہتے کہ میں فلموں میں کام کروں اور میں اپنے شوہر کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے صرف ٹی وی تک ہی محدود رہوں گی ۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 12:36:00

Rlated Stars :