ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ عابد علی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:39

ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ عابد علی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء )سینئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی اپنی کوئی پروڈکشن کی ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ اپنے ملک کی ثقافت کو بہتر انداز میں پیش کرسکوں ۔ہمارے پاس بہت اچھے لکھنے والے موجود ہیں پھر ہمارے ارد گرد موجود بے شمار ایسی کہانیاں موجود ہیں جو سچائی سے بہت قریب ہیں اگر ہم ان ہی موضوعات کو لے کر ڈرامے یا فلمیں بنائیں تو اسے بہت زیادہ پزیرائی ملے گی۔

عابد علی نے کہا کہ ہمارا ٹیلی ویژن ڈرامہ آج بھی دنیا کے دیگر ممالک اور خاص طور سے بھارت کے مقابلے میں بہت بہتر اور معیاری ہے،ملک میں بنائے جانے والے ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، جس تیزی سے نجی چینلز سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی تیزی سے پروڈکشن ادارے میں قائم ہورہے ہیں ایک اچھے صحت مندانہ رجحان سے ڈراموں کا معیار بہتر سے بہتر ہورہا ہے لیکن آنے والے وقت میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ نئی ٹکنالوجی ہمارے لیے بے حد ضروری ہوجائے گی اور اس کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وقت اشاعت : 06/10/2016 - 12:39:09

Rlated Stars :