پوپ گائیگی کی ملکہ میڈونا کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب شاندار طریقے سے منائی گئی

بدھ 20 اگست 2008 14:21

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20اگست2008 ) پوپ گائیگی کی ملکہ میڈونا کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب شاندار طریقے سے منائی گئی۔ان کے ہدایت کار شوہر گائے رچی نے منصوبے کے مطابق میڈونا کی پچاسویں سالگرہ پر انہیں شاہی طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ رچی نے اپنی اہلیہ کی پچاسویں سالگرہ کو ہر ممکن طریقے سے یادگار بنانے کی کوشش کی حتیٰ کہ انہوں نے اس دن کے حوالے سے ایک جذباتی تقریر تیار کی جس میں انہوں نے اپنی اور اہلیہ کی علیحدگی کی افواہوں کی بھی تردید کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہدایت کار رچی نے لندن کے ویسٹ لینڈ میں واقع والسٹڈ نائٹ کلب میں اپنی اہلیہ کے بے شمار دوستوں کے سامنے کھڑے ہوکر ان کے شاندار کیرئیر کو خراج تحسین پیش کیااور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں میڈونا کا شوہر ہوں۔وہ اب مجھے پہلے سے بھی زیادہ اچھی لگتی ہیں اور مجھے آج بھی ان سے بے حد محبت ہے۔ اس تقریر کے اختتام پر ان کی گیارہ سالہ بیٹی لورڈیز نے’نیور الون ‘گاناگایا جسے اس نے خود لکھا اور کمپوز بھی کیا تھا ۔اس گانے کو سن کر اکثریت کا خیال تھا کہ وہ اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہترین گلوکارہ بن سکتی ہے۔
وقت اشاعت : 20/08/2008 - 14:21:52

Rlated Stars :