ہیتھ لیجر کی بیٹی کیلئے امداد

جمعرات 21 اگست 2008 14:39

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین21اگست2008 ) مرحوم آسٹریلوی اداکار ہیتھ لیجر کی آخری فلم ’دی امیجی نیریم آف ڈاکٹر پرناسس‘ میں ان کے مرنے کے بعداس کردارکو ادا کرنے والے ہالی وڈ کے نامور اداکار کولن فیرل اور فلم میں معاون ساتھی اداکاروں جونی ڈیپ اور جیوڈ لا نے فلم سے حاصل ہونے والا معاوضہ لیجر کی بیٹی کے نام کر دیا ہے ۔ یہ تینوں اداکار لیجر کی بیٹی مٹیلڈا کے مستقبل کے حوالے سے بے حد پریشان ہیں کیونکہ لیجر اسے بہت کم عمر میں چھوڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایت کار ٹیری گلیام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ وہ فلم کا معاوضہ نہیں لیں گے اور یہ پیسے ہیتھ کی بیٹی کو دیے جائیں گے ‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ بہت ہی شاندار ہے اور جب آپ اس کاحصہ ہوں تو ہی آپ محسوس کرسکتے ہیں کہ یہ کتنا اچھاکام ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ فلم کی اور میرے خیال میں ایسا کرنے والے بہت ہی نیک جذبات رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی فلم کررہے ہیں جس میں شاندار لوگ کام کر رہے ہیں جو مدد کرنے کا بے حد جذبہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم’ ڈارک نائٹ ‘کے ستارے ہیتھ لیجر کی بائیس جنوری کونشہ آور ادویہ کے زیادہ استعمال کے باعث پراسرار طور پر مو ت واقع ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 21/08/2008 - 14:39:16

Rlated Stars :