بروس ولس کی نئی فلم جلد ریلیز کی جائے گی

جمعہ 22 اگست 2008 15:03

لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اگست2008 ) ڈیمی مور اور بروس ولس کی بیٹی رمر ولس نے ہالی وڈ میں بطور ایک چائلڈ اسٹار قدم رکھے تھے کیونکہ اس کے والدین کی خواہش تھی کہ وہ ان کے فیملی بزنس یعنی ہالی وڈ کا حصہ بنے ۔اب ایک طویل عرصے کے بعد بیس سالہ رمر جو ایک بیوقوف اور کمپیوٹر سے ناآشنا لڑکی سمجھی جاتی ہے کی نئی فلم ’دی ہاوٴس بنی‘ ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں رمرکا کردار مرکزی تو نہیں ہے لیکن یہ اس لحاظ سے قابل ذکر ہے کہ اس میں رمر پہلی مرتبہ کسی بڑے سنجیدہ کردار میں نظر آ رہی ہے ۔اس سے قبل وہ اپنے والدین کے ساتھ چائلڈ اسٹار کے طور پر بھی مختلف چھوٹے کردار ادا کر چکی ہے۔رمر اپنے والد بروس ولس کے ساتھ فلم ’ہوسٹیج‘ اور ’دی ہول نائن یارڈز‘ میں جبکہ ’اسٹریپٹیس ‘میں اپنی والدہ ڈیمی مور کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 22/08/2008 - 15:03:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :