اہلیہ حمیرا ارشد کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہوچکے ہیں اب وہ ودبارہ مل جل کر زندگی گزاریںگے ‘احمد بٹ کا دعویٰ

جمعہ 14 اکتوبر 2016 18:32

اہلیہ حمیرا ارشد کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہوچکے ہیں اب وہ ودبارہ مل جل کر زندگی گزاریںگے ‘احمد بٹ کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2016ء) اداکار احمد بٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے اپنی اہلیہ حمیرا ارشد کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہوچکے ہیں اب وہ ودبارہ مل جل کر زندگی گزاریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار احمد بٹ نے 2 طلاقوں کے بعد اپنی اہلیہ گلوکارہ حمیرا سے رجوع کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حمیرا ارشد سے تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور وہ بچے کی خاطر صلح کر رہے ہیںاب وہ مل جل کر زندگی گزاریں گے۔یا درہے کہ پہلے بھی دونوں لڑائی کے بعد صلح ہو چکی ہے مگر حمیرا ارشد اس نئی صلح کے حوالے سے ہاں یا ناں میں جواب نہیں دے رہیں ۔

وقت اشاعت : 14/10/2016 - 18:32:51

Rlated Stars :