کنال کھیمو اور سوہا علی خان فلم 99میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

ہفتہ 6 ستمبر 2008 12:49

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06ستمبر2008) فلم ’کل یوگ‘ سے شہر ت پانے والے اداکار کنال کھیمو اب فلم ’99‘میں سوہا علی خان کے ساتھ نظر آئے گے ۔ کنال اس فلم میں ایک پر جو ش اور چلا ک نو جوان لڑکے کے کر دار میں نظر آئے گے جو زندگی میں پیش آنے والے حالا ت و واقعات کا سامنا کر نا اچھی طر ح جانتا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کے پر وڈیوسرآدتیہ شاستری کا کہنا ہے کہ فلم سال انیس سو ننانو ے کے دور کے مطابق منا ئی گئی ہے اسی وجہ سے اس فلم کا نا م بھی ’99‘ہی رکھا گیا ہے ۔

فلم کی ہدایت کا ری دو امریکن ہندوستانی راج نیڈیموراور کریشنا ڈی کے نے کی ہے جنہوں نے اس سے پہلے فلم ’شور‘اور ’فلیور ‘ کی بھی ہدایت کا ری کی ہیں ۔آدتیہ شاستری کا کہنا ہے کہ فلم کی عکس بندی آٹھ اکتوبر سے شروع ہو گی اور جنو ری دوہز ار نو میں ریلیز کر دی جا ئے گی ۔ اس فلم کی اسٹار کاسٹ میں کنا ل کھیمواور سوہا علی خان کے علا وہ وینو د کھننا ،بومن ایرانی،سائرس بروچا،مہیش منجریکر اور سائمن سنگھ بھی شامل ہیں
وقت اشاعت : 06/09/2008 - 12:49:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :