ڈی نیرو اور ال پچینو بہنوں کے کردار میں جلوہ گر ہونگے

جمعرات 18 ستمبر 2008 12:32

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 18ستمبر 2008ء) ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور ال پچینو اپنی آنے والی نئی کامیڈی فلم میں دو بہنوں کے کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔یہ ان دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ تیسری فلم ہو گی ۔ اس سے قبل یہ دونوں پہلی بار انیس سو چھیانوے میں ایک ساتھ فلم ’ہِیٹ‘ میں نظر آئے تھے، ان کی دوسری فلم ’ رائٹیس کِل‘ تھی جو حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی اوراب یہ دونوں تیسری بار اس نئی مزاحیہ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی نیرو نے کہا کہ انہیں فلم میں بہنوں کا کردار ادا کرنے کا خیال اچھا لگا اور یہ کردار کرتے ہوئے خوشی ہو ئی۔ان کے ساتھی ال پچینو کا بھی یہ کہنا ہے کہ یہ ایک شاندار خیال ہے اور اس کردار کو کر کے انہیں ایسا لگا جیسے انہوں نے کچھ بہت اچھا کیا ہے، اس کردار کو نبھاتے ہوئے انہیں بالکل بھی مشکل پیش نہیں آئی ،یہ یقیناً ایک کامیاب کامیڈی فلم ثابت ہو گی۔ال پچینو نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ طویل عرصے سے ان کے اورڈی نیرو کے درمیان کچھ جھگڑے چل رہے تھے جو اب ختم ہو چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2008 - 12:32:31

Rlated Stars :