سیموئل جیکسن کی نئی فلم ’لیک ویو ٹیرس‘ اپنی ریلیز کے فوراً بعد ہی یو ایس باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی

منگل 23 ستمبر 2008 13:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 23ستمبر 2008ء) سیموئل جیکسن کی نئی فلم ’لیک ویو ٹیرس‘ اپنی ریلیز کے فوراً بعد ہی یو ایس باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ہدایت کار نیل لی بیوٹ کی اس فلم نے پہلے تین دنوں میں پندرہ ملین ڈالرز کا بزنس کیا ہے ،جو اس لحاظ سے شاندار ہے کہ فلم صرف بیس ملین ڈالرز میں بنی ہے۔اسی ہفتے امریکا میں تین اور فلمیں بھی ریلیز ہوئیں لیکن یہ فلمیں باکس آفس پر جادو نہ جگا سکیں۔

(جاری ہے)

کیٹ ہڈسن کی رومانوی اور مزاحیہ فلم ’مائی بیسٹ فرینڈز گرل‘ نے صرف آٹھ ملین ڈالرز کا بزنس کیا اور چارٹ پر تیسرے نمبر پر رہی جبکہ رکی گیر ویس کی مزاحیہ فلم ’گھوسٹ ٹاوٴن‘ اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں صرف پانچ ملین ڈالرز کا بزنس کر سکی ۔کوئن برادرز کی فلم ’برن آفٹر ریڈینگ ‘ کی سینما گھروں میں نمائش پچھلے دو ہفتوں سے جاری ہے اور فلم اچھا بزنس کر رہی ہے۔’برن آفٹر ریڈینگ‘ یو ایس ٹاپ چارٹ پر نمبر دو پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔اس ہفتے تین نئی فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں جن میں سپائک لی کی فلم ’مریکل ایٹ سینٹ آنا‘،رچرڈ گئیر کی فلم ’نائٹس آن روڈانتھی‘ اور شیا لیبارف کی فلم ’ایگل آئی ‘شامل ہے ۔
وقت اشاعت : 23/09/2008 - 13:59:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :