دلیپ کمار کے بعد ششی کپور بھی ہسپتال میں داخل

منگل 7 اکتوبر 2008 13:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7اکتوبر 2008ء)ہندی فلموں کے معروف اداکار ششی کپور کی طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔

(جاری ہے)

اپولو ہسپتال ذرائع کے مطابق ششی کپور کو معمو ل کے چیک اپ کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ دنوں شہرہ آفاق و لاثانی اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ ہسپتال ذرائع نے انکی صحت کو مستحکم بتاتے ہوئے کہا کہ وہ تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کیمطابق دلیپ کمار کو تیز بخار ہونے کی وجہ سے داخل کیا گیا تھا جبکہ انکے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ۔ تاہم ان کے دواخانہ سے ڈسچارج کا وقت نہیں بتایا گیا ۔

وقت اشاعت : 07/10/2008 - 13:12:01

Rlated Stars :