نئے البم کے گیت کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے سے پہلے کسی مندر کا رخ کرتی ہوں ‘گلوکارہ برنٹی اسپیئرز

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 12:46

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) گلوکاری کے میدان میں بے مثال کامیابیاں حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ برنٹی اسپیئرز نے کہا ہے کہ میں اپنے نئے البم کے گیت کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے سے پہلے کسی مندر کا رخ کرتی ہوں اور وہاں مراقبے میں مصروف رہتی ہوں اور پھر اسی مندر سے سیدھی اسٹوڈیو کا رخ کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں برنٹی اسپیئر ز نے کہا ہے کہ مندر میں جانے سے میری آواز میں غیر معمولی حد تک نکھار پیدا ہو جاتا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ مجھ میں ایک نئی توانائی آگئی ہے جس سے مجھے بہتر سے بہتر گلوکاری کرنے میں خاصی معاونت ملتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے البم کی ریلیز والے دن سب سے پہلے اپنے البم کو خود سنتی ہوں اورپھر افتتاحی تقریب میں شرکت کرتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 07/10/2006 - 12:46:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :