صوفی چوہدری نے فلم کڈنیپ میں دس کلو گرام وزنی لباس زیب تن کر کے رقص کیا

منگل 14 اکتوبر 2008 03:43

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 14اکتوبر 2008 ء) بالی وڈآئٹم گرل صوفی چوہدری نے فلم کڈنیپ میں سنجے دت کے ساتھ آئٹم سونگ میں دس کلو گرام وزنی لباس زیب تن کر کے رقص کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فیشن ڈیزائنر شلپا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ صوفی نے اس گانے میں دو مختلف لباس زیب تن کیے ہیں جن میں ایک شیشوں سے بنا ہے جس کا وزن پانچ کلو ہے اور دوسرا کرسٹل کا بنا ہو ادس کلو وزنی لباس ہے۔ بھاٹیہ نے صوفی کی ہمت کو سراہا اورکہا کہ صوفی نے اتنے بھاری لباس کو پہن کر رقص کیاہے جو کہ لائق تحسین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوفی نے گانے کی فلمبندی کے بعد عام لباس پہن کر ضرور خود کو بہت ہلکا محسوس کیا ہوگا۔

وقت اشاعت : 14/10/2008 - 03:43:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :