صباء قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی تاریخ نمائش کا اعلان

جمعہ 25 نومبر 2016 12:55

صباء قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی تاریخ نمائش کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ مکمل، ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ بالی وڈ فلم 31 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ فلم میں صبا قمر کے ہمراہ بھارت کے معروف اداکار عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فلم کے حوالے سے صبا قمر نے کہاہے کہ مجھے عرفان خان کیساتھ کام کرکے بیحد خوشی ہوئی، میں ان سے بہت متاثر ہوں، وہ ایک بہترین اداکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میرے لئے ایک بالکل نیا کھیل ہے، فلم کی ٹیم میرے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آئی، میرا اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے۔ بھارت میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے کسی قسم کا ڈر محسوس نہیں ہوا اور ٹیم نے اس دوران میرا بیحد خیال رکھا۔
وقت اشاعت : 25/11/2016 - 12:55:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :