فلم ” خوشی “میں چھ گلوکاراؤں اور ایک گلوکار کی آواز میں گانوں کی ریکارڈنگ

بدھ 29 اکتوبر 2008 12:43

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 29اکتوبر 2008 ء) متوقع طور پر اپریل میں نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی پنجابی فلم ” خوشی “ میں چھ گلوکاراؤں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم ”خوشی “کا میوزک ذوالفقار عطرے اوراسکے گیت احمد عقیل روبی نے لکھے ہیں جنہیں گلوکارہ سائرہ نسیم ‘عذرا جہاں‘ صائمہ جہاں‘ نصیبو لعل ‘ حمیرا چنا اور سنبل راجہ نے گایا ہے انکے علاوہ گلوکار امانت علی پہلی بار کسی فلم کیلئے گانا گائینگے کسی فلم میں سات گلوکاروں کی آواز میں گیتوں کی ریکارڈنگ ایک ریکارڈ ہے ۔

وقت اشاعت : 29/10/2008 - 12:43:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :