فلموں میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا :زالے سرحدی

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:51

فلموں میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا :زالے سرحدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ماڈل و اداکارہ زالے سرحدی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔ فلم شائقین میں پذیرائی میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ میری آنے والی فلم تھوڑا جی لے شائقین کو پسند آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلموں کا اچھا دور شروع ہوچکا ہے ، بیرون ملک بھی ہماری فلمیں پسند کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوبارہ پھر سے ، لاہور سے آگے کے علاوہ دیگر پاکستانی فلمیں دنیا بھر کے سینماگھروں میں آج کل نمائش پذیر ہیں ، یہ ٹی وی فنکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری ڈراموں کے ساتھ سبق آموز و اصلاحی فلمیں بنانے کے لئے ٹی وی فنکاروں کو حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی۔ کامیڈی ڈرامے ٹینشن زدہ ماحول میں گھر بیٹھے لوگوں کو تفریح فراہم کررہے ہیں۔ اداکار گوہر رشید اور دیگر کا فلم پروڈکشن میں آنا خوش آئند ثابت ہوگا۔۔
وقت اشاعت : 01/12/2016 - 12:51:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :