فلم ’دی بیلکو ایکسپیریمنٹ‘کا پہلا ٹریلر

جمعہ 2 دسمبر 2016 13:14

فلم ’دی بیلکو ایکسپیریمنٹ‘کا پہلا ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) خوف اور دہشت سے بھرپور امریکن ایکشن تھرلر فلم ’دی بیلکو ایکسپیرمینٹ‘کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گریگ میک لین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوفناک آفت کا شکار ہوکر اپنے دفتر کی عمارت میں قید ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جوین گلیگر، ٹونی گولڈون، ایڈریا ارجونا، ڈیوڈ ڈیل ریو، جوش برینر اور سیان گن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔گیمز گن اور پیٹر سیفران کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم 17مارچ 2017کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 02/12/2016 - 13:14:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :