چین مشہور روسی فلم ( ایمفیبین مین ) کی دوبارہ فلم بند ی کریگا

تمام اہم کردار چینی اداکاروں کو دیئے جائیں گے ،معاہدے پر دستخط ہو گئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 15:38

چین مشہور روسی فلم ( ایمفیبین مین ) کی دوبارہ فلم بند ی کریگا
سینٹ پیٹرس برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) سینٹ پیٹرس برگ بین الاقوامی کلچر فورم میں گذشتہ روز لین فرم سٹوڈیو ، گلائو کینو سٹوڈیو اور چین روس ثقافتی و تعلیمی فنڈ کے در میان ’’ ایمفیبین مین‘‘ (جل تھلیا ) فلم دوبارہ بنانے کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ، دوبارہ فلم بندی میں تمام نمایاں کردار چینی اداکاروں کو دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ چین اور کریمیا میں 2018ء میں شروع ہو گی ، ’’ ایمفیبین مین‘‘ کی دوبار ہ فلم بندی چین اور روس کی فلم کمپنیوں کے درمیان تعاون کے بڑے پراجیکٹ کا محض آغاز ہے ، سی سی ٹی وی اور گلائو کینو فلم سٹوڈیو چین روس تعلقات کی تاریخ کے بارے میں متعدد دستاویزی فلمیں بنائیں گے ۔ ’’ ایمفیبین مین‘‘ 1961ء کی روسی سائنسی فکشن رومانس فلم ہے جو کہ الیگزینڈر بیلیوف کے مشہور زمانہ ناول سے ماخوذ ہے ۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 15:38:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :