پرکشش گلوکارہ سلینا گومز انسٹاگرام پر ہردلعزیز شخصیت بن گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2016 13:04

پرکشش گلوکارہ سلینا گومز انسٹاگرام پر ہردلعزیز شخصیت بن گئی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2016ء)امریکی معروف گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سو تین ملین فالورز کے ساتھ سرفہرست آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

24سالہ پرکشش گلوکارہ سلینا گومز انسٹاگرام پر ہردلعزیز شخصیت بن گئی، انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک سو تین ملین سے تجاوز کر گئی۔معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ترانوے اعشاریہ نو ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔انسٹاگرام کی 2016ء کی جاری کردہ رینکنگ میں معروف سنگر آرینہ گرینڈ تیسرے اور بی یونسی چوتھے نمبر پر ہیں، ٹی وی ادکارہ کم کارڈیشین اٹھاسی اعشاریہ دو ملین فالورز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 13:04:02