کیانو ریوزکو مقدمے سے بری کردیا گیا

منگل 4 نومبر 2008 13:04

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4نومبر 2008 ء) فلم میٹرکس،اسپیڈ اور بل اینڈ ٹیڈز ایکسیلنٹ ایڈونچر میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ کے اداکار کیانو ریویز گزشتہ چند مہینوں سے فوٹو گرافر الیسن سلوا کی جانب سے مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد مشکلات سے دوچار تھے تاہم اب ان کی تمام مشکلات حل ہو چکی ہیں کیونکہ بارہ افراد پر مشتمل جیوری نے اداکار کیانو ریوز کو اس مقدمے سے بری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کیانو ریوز نے گزشتہ سال فوٹو گرافر الیسن سلوا کوکار سے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا جس کے بعدکیانو کے خلاف عدالت میں یہ مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔مقدمے میں سلوا نے جیوری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کیانو ریوز سے سات لاکھ گیارہ ہزار نو سو چوہتر ڈالر کی رقم بطور جرمانہ ان کو دلوائے جوکہ ان کی اجرت ،طبی علاج اور سزا کے مد میں ہو لیکن جیوری نے کیانوریوزکے خلاف دائر اس مقدمے کو خارج کردیا ہے اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سلوا کے زخمی ہونے میں کیانو ذمے دار نہیں ہیں ۔
وقت اشاعت : 04/11/2008 - 13:04:55

Rlated Stars :