فکشن ایکشن فلم '’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ‘ ' کا نیا ٹریلر جاری

پیر 5 دسمبر 2016 13:10

فکشن ایکشن فلم '’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ‘ ' کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم '’گارڈیئنزآف دی گلیکسی ' کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔برطانوی ناول نگار ڈین ابنیٹ کی کتاب سے ماخوذ ہدایتکارجیمز گن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ،سیلوسٹرا سٹیلون،کرٹ رسل، وزوئی سیلڈانا، کیرن گیلن ،کرس سیلیوًن،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گٴْن اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت آئندہ سال5مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 05/12/2016 - 13:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :