اداکارہ میلا کنس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پیر 5 دسمبر 2016 16:17

اداکارہ میلا کنس کے ہاں بیٹے کی پیدائش
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) اداکارہ میلا کنس اور اداکار ایشٹن کوچنر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔میلا کنس اور ایشتن نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کی پہلے ایک دو سالہ بیٹی ازابیل ہے،یاد رہے کہ ایشٹن کی پہلی شادی اداکارہ ڈیمی مور سے دس سال رہی جن سے ان کی کوئی اولاد نہ ہوئی۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:17:45