بریڈلی کوپر’’اٹلانٹک وال‘‘میں کاسٹ

پیر 5 دسمبر 2016 16:17

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈلی کوپر کو فلم’’اٹلانٹک وال‘‘میں کاسٹ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم اٹلانٹک وال دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بنائی جا رہی ہے جو ہالی وڈ کے فلمسازوں کا ہر دور میں پسندیدہ موضوع رہا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر گیون او کونر ہیں۔بریڈلی کوپر فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں ،فلم میں اداکار ٹوڈ فلپس بھی نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 16:17:49